کامن ویلتھ گیمز : پاکستان کے دو ریسلرز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ میں پاکستان کے دو ریسلر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔65 کلوگرام ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے کوارٹر فائنل میں نائیجیریا کے ریسلر ایمس ڈینیئل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔عنایت اللہ نے کوارٹر فائنل میں نائیجیریا کے ایمس ڈینیئل کیخلاف چار ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں آج عنایت اللہ کینیڈا کے ریسلر میک نیل سے مقابلہ کریں گے۔زمان انور 125 کلوگرام کیٹیگری کی باؤٹ کے کوارٹر فائنل میں کامیاب ہوئے، پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے بعد کوارٹر فائنل میں زمان نے ماریشس کے ریسلر کینسلے اینتھونی کو شکست دی۔کینسلے اینتھونی کو زمان انور نے پہلے ہی راؤنڈ میں آؤٹ کلاس کردیا۔ سیمی فائنل میں زمان انور انگلینڈ کے مدھیر کونر سے مقابلہ کریں گے۔