میں جارہاہوں لیکن ۔۔۔عامر لیاقت نے اپنی تینوں موجودہ اور سابقہ بیویوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

کراچی (نیوزڈیسک)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی سابقہ تینوں اہلیان بشریٰ اقبال ،طوبہ اوردانیہ شاہ کے لیے پیغام جاری کر دیاہے ۔عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک خصوصی اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے اپنی سابقہ بیویوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔

عامر لیاقت نے اپنی انسٹاگرام کی سٹوری میں لکھا کہ ’تم تینوں سے تو واللّہ اللّہ پوچھے گا، ہمیشہ کے لیے اللّہ حافظ۔‘ساتھ ہی عامر لیاقت نے ان ہی تصاویر پر مشتمل ویڈیو پوسٹ بھی شیئر کی جس پر طویل کیپشن درج تھا۔اپنے پیغام میں عامر لیاقت کا کہناتھا کہ ”یہ تینوں کیلئے ہے !! ایک منٹ ایک سیکنڈ میں عقل والے سمجھ لیں کس نے کس کے لیے کیا کیا اور جواباً کیا ملا، مجھے کسی کے تبصروں اور مشوروں کی ضرورت نہیں ، جو آزمائش میں رضیت باللہ ربَ والے بندے ہوتے ہیں وہ صرف آزمائش میں پورا اترنے کی فکر میں ہوتے ہیں انہیں مکافات عمل اور آزمائش میں فرق معلوم ہوتا ہے جب منظر ہرآنکھ کو کسی ایک کو ایک تنہا اور منظرمیں موجود بقیہ کرداروں کو فاتح دکھائے تویہی لمحہ عقل والوں کے سمجھنے لیے کافی ہے کہ ابھی “ انٹرویل “ ہوا ہے باقی کہانی میں لکھوں گا جس میں سوائے سچ کے کچھ اور نہیں ہوگا!! جا رہا ہوں،ان شا اللہ میرا جانا ان تینوں کے ہر پل کا آج سے ٹہر جانا بن جائے گا۔“انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ” بشری کے لیے دوسری لائن نہیں کہ ”تم نہ کرپائے کچھ بھی ہمارے لیے“میں نا انصاف نہیں لیکن بہرحال وہ حجاب والی ہیں ان کا حجاب ڈھکا رہے ایک شوہر کا یہی فرض اور ذمے داری ہے پَر چھوڑا کسی نے کچھ نہیں جس کا جتنا بس چلا کیا۔۔۔ اب میں تو چلا ملتے ہیں وہیں کہیں دور سے، انٹرویل کے بعد !!“