ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔حکومتی اتحادی جماعتوں نے عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکردیاالیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عمران خان کو 23اگست کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 23 اگست کی صبح 10بجے کیس کی سماعت کرے گا۔