محکمہ فوڈ کا عملہ گندم کی غیر قانونی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لاکر ذخیرہ اندوزفافیا کی حوصلہ شکنی کرے۔وقاص رشید

وہاڑی (یونس اولکھ سے)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ غذائی تحفظ کے سلسلے میں مقررہ اہداف کے حصول کے لئے گندم کی خریداری بھرپور طریقے سے جاری ہے اسسٹنٹ کمشنرز ، ریونیو افسران اور محکمہ فوڈ کا عملہ گندم کی غیر قانونی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف چھاپے مارہے ہیں چک نمبر431 ای بی اور دیگر مقامات میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کئے گئے 1450 بیگز گندم بنی شیل گندم خریداری مرکز میں منتقل کر دیئے گئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر ) وقاص رشید نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کر یک ڈان جاری ہے جو بھی ذخیرہ اندوزی کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی شخص کو گندم کی غیر قانونی طورپر ذخیرہ اندوزی کے بارے میں معلومات ہوں توفوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو مطلع کریں اطلاع کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور ذخیر ہ شدہ گندم کو حکومتی تحویل میں لے لیا جائے گا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے گندم کی خریداری کیلئے دیئے گئے ٹارگٹس کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جار ہے ہیں۔