Warning: filter_input_array(): 'regexp' option missing in /home/merasheh/public_html/wp-content/plugins/redux-framework-4/ReduxCore/class-redux-core.php on line 207

Warning: filter_input_array(): 'regexp' option missing in /home/merasheh/public_html/wp-content/plugins/redux-framework-4/ReduxCore/class-redux-core.php on line 207
مانسہرہ :کار دریائے کنہار میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق - Mera Shehar Today

مانسہرہ :کار دریائے کنہار میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

DSCN1355

مانسہرہ : شاہراہ کاغان پرمانسہرہ جرید کے مقام پرموٹرکار دریائے کنہار میں جاگری ،المناک ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق ہو گئے‘ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔جاں بحق ہونے والا امداد شاہ سکول ٹیچرتھاجو کاغان سے مانسہرہ آرہا تھا ،علاقہ کی فضاء سوگوار حادثہ پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام کا اظہار افسوس واقعے پر دکھ اور رنج کا اظہار کاغان پولیس کے مطابق شاہراہ کاغان پر جرید کے مقام پر آلٹو کار نمبر 9774ڈرائیور سے بے قابو ہو کرسینکڑوں فٹ گہرئی کھائی میں دریائے کنہار میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سید امداد شاہ ولد رمضان شاہ ساکن کاغان اسکی بیوی شاہین بی بی ،بچے عدنان شاہ اور فاطمہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ نعمان شاہ جس کی عمر 6سال ہے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاجس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہیں ۔