اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بحال کردیا گیا۔ڈی ایم ڈبلیو(ڈیجیٹل میڈیا ونگ) کے جنرل مینیجر عمران غزالی نے ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کے انسٹا اکاؤنٹ ہیک ہوجانے کی خبروں کی تصدیق کی اور لکھا کہ عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہوگیا تھا جس کی بحالی کے لیے وہ میٹا کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
Working with @Meta to restore ex PM Instagram @ImranKhanPTI account ASAP.
Should be sorted in a bit.
— Imran Ghazali | #DigitalStrategy (@ImranGhazaliPK) August 1, 2022
کچھ ہی دیر بعد عمران غزالی نے بذریعہ ٹوئٹر عمران خان کا اکاؤنٹ بحال ہونے کی تصدیق کی۔
Working with @Meta to restore ex PM Instagram @ImranKhanPTI account ASAP.
Should be sorted in a bit.
— Imran Ghazali | #DigitalStrategy (@ImranGhazaliPK) August 1, 2022
نجی ٹی وی جیو ڈیجیٹل کے مطابق عمران غزالی نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا انسٹاگرام کے علاوہ ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ ہیک نہیں کیا گیا جب کہ ہیک کیے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی 15 منٹ میں بحال کردیا گیا تھا۔