شوق تو بہت سے لوگ پالتے ہیں، لیکن ایسا شوق،واہ کیا خوش نصیبی ہے….

دبئی: نماز کا وقت ہو تو آپ کسی بھی قریبی مسجد میں نماز ادا کر لیتے ہیں اور خاص طور پر فجر کی نماز تو گھر کے قریب ہی قائم مسجد میں ادا کی جاتی ہے لیکن آج ہم آپ کو ملواتے ہیں ایسے ایک شخص سے جو بائیک پر سوار ہو کر فجر کی نماز روزانہ ایک نئی مسجد میں ادا کرتے ہیں۔65 سالہ محمد داؤد کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے لیکن وہ شارجہ میں مقیم ہے، منفرد شوق رکھنے والے محمد داؤد کی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں متحدہ عرب امارات کی ہر مسجد میں فجر کی نماز ادا کریں۔

محمد داؤد سپورٹس بائیک بی ایم ڈبلیو آر 1200 آر ٹی چلاتے ہیں اور رات کے تہائی حصہ میں فجر کی نماز ایک نئی مسجد میں پڑھنے کے مشن پر نکل جاتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد داؤد شمالی یو اے ای کی 100 کے قریب مساجد میں فجر کی نماز پڑھ چکے ہیں جس کا تجربہ وہ وی لاگنگ کے ذریعے اپنے یوٹیوب چینل ‘ان لوو وید دی مسجد’ پر بھی کر چکے ہیں۔

محمد داؤد نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی سپورٹس بائیک پر سوار ہو کر متحدہ عرب امارات کی تمام 4000 مساجد میں نماز پڑھنا چاہتے ہیں۔