سربین ٹینس سٹار کے نام پر سائنسدانوں نے نئے دریافت ہونے والے کیڑے کا نام کوں رکھا؟

بلغراد: سائنسدانوں نے نئے دریافت ہونے والے کیڑے کو نووک جوکووچ سے منسوب کردیا،ان کا کہنا ہے کہ ٹینس سٹار کی سپیڈ اور استقامت کو دیکھتے ہوئے اس کیڑے کو ان کا نام دیا جارہا ہے.سربین سائنسدانوں نے ایک ایسا کیڑا دریافت کیا جس میں بڑی پھرتی ہے اور دیگر حشرات کو بڑی آسانی سے کھاتا جاتا ہے، بلغراد یونیورسٹی آف بائیولوجی کی پروفیسر نکولو وسووک نے کہا کہ ٹینس کورٹ میں نووک جوکووچ کے کھیل میں اسپیڈ اور استقامت حریفوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیتی ہے، اس لیے شکاری کیڑے کا نام ڈوویلئس جوکووچ رکھا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ سربین ٹینس سٹار کو ملک میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، وہ خود بھی سماجی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔