دیا چوہدری، کشمیریوں کے حق میں ابھرتی ہوئی آواز

کشمیر کی نوجوان نسل ہر شعبے میں ترقی کر رہی ہے۔ کشمیر کی بیٹیاں بھی کسی سے کم نہیں ۔ حال ہی میں پوری دنیا سے 30 کامیاب ستاروں کا چناؤ کیا گیا جنہوں نے میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ ینگ بزنس وومن/ مین، سوشل ویلفیئر پروجیکٹس میں بہترین کام کیا ۔۔ آزاد کشمیر اور پاکستان سے دیا چوہدری کو چنا گیا۔ ان 30 کامیاب ستاروں، بہترین لوگوں پر مشتمل کتاب لکھی جا چکی ہے۔ جس میں ان کی لائف سٹوری شائع کی جائے گی۔ اور بہترین خدمات سرانجام دینے پر ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔ یہ کتاب بھارتی مصنفہ پراچی گپتا کی طرف سے لکھی گئی ہے اور گیلیون پبلشنگ ہاؤس دہلی اسکو پبلش کرے گا. کتاب ستمبر کے مہینے میں پبلش ہوگی اور ایمیزون پر دستیاب ہوگی. اس کتاب میں بائیوگرافی تصاویر کے ساتھ پبلش کی جائے گی. پراچی گپتا بہت سی کتابیں لکھ چکی ہیں اور انکی ایک کتاب کی سیل ایمیزون پر تیسرے نمبر پر رہی ہے 18 ستمبر 2022 کو دہلی میں کتاب کی تقریب رونمائی اور ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں تمام 30 افراد مدعو ہیں اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے جسکو بھارت، یوکرین اور اٹلی میں براہ راست نشر کیا جائے گا.

دیا چوہدری کا تعلق میرپور آزادکشمیر سے ہے۔ اور پیدائش نکیال سیکٹر کی ہے۔ اپنی ابتدائی تعلیم میرپور سے حاصل کی۔ اور بچپن میں ہی میڈیا (ریڈیو پاکستان کو جوائن کیا) 20 سے زائد ریڈیو چینلز سمیت 18 ٹی وی چینلز کے ساتھ منسلک رہ چکی ہیں۔ آذاد کشمیر میں کوئی بڑا چینل نہیں تھا اس لیے تقریباً 9 سال سے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ کشمیر کے لیے آواز بلند کرنے والی نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر کشمیریوں کی آواز بننے والی۔۔ حالات اور وقت جیسا بھی رہا، چاہیے کشمیر کی آزادی کی بات ہو یا کشمیر کی خوبصورتی کی عالمی فورم پر کشمیریوں کے حق میں بولتی، اور کورونا وائرس ہو یا رمضان المبارک دسترخوان راشن پہنچانا, ہر محاذ پر ڈٹ کر اپنے دیس کے لوگوں کا حوصلہ بنی۔ کشمیر کی پہلی بیٹی جس نے 30 سال سے کم عمر میں 13 سال میڈیا انڈسٹری میں کام کیا اور ساتھ ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز ایم فل کے بعد اب ترکی سے پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ میڈیا کی تعلیم کے ساتھ 13 سال کا تجربہ بھی ہے۔

یاد رہے دیا چوہدری اس سے پہلے 20 انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام اور کشمیری قوم کے نام کر چکی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں بھی 50 سے زائد ایوارڈ حاصل کیے جا چکے ہیں۔ دیا چوہدری ہماری خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں ان کا شمار ان عظیم اور کامیاب خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے کسی ایک فیلڈ یا پھر کسی ایک جگہ کامیابی حاصل نہیں کی۔ بلکہ ہر شعبے تعلیم ، سیروسیاحت، الیکٹرانک، سوشل میڈیا، بزنس، ڈیجیٹل میڈیا، ویلفیئر سوسائٹیز۔ ہر ایک میں منفرد اور نمایاں کردار ادا کرنے والی کشمیر کی بیٹی۔۔ بہت کم عمر میں جتنی محنت، لگن، جستجو، کے ساتھ نا صرف نیشنل بلکہ انٹرنیشنل لیول پر کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ ہم اپنی بہن بیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں- اور اس کامیابی پر کشمیریوں کی طرف سے مبارکباد دیتے ہیں ۔