کیرالہ: بھارت میں گرل فرینڈ کو شاپنگ کرانے والے شوہر کو بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اہل خانہ کے ہمراہ اس کی سر بازار پٹائی کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد کے ایک پُررونق بازار میں چند خواتین نے ایک شخص اور اس کے ساتھ شاپنگ کرنے والی خاتون کے ساتھ مار پٹائی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
करवा चौथ के दिन दूसरी महिला काे शॉपिंग करवाने आया था पति। पत्नी ने पकड़ा। https://t.co/T3jB1xVOWn pic.twitter.com/gSFGxGaghn
— Ankit tiwari/अंकित तिवारी (@ankitnbt) October 13, 2022
مذکورہ شخص اپنی گرل فرینڈ کو کروا چوتھ پر شاپنگ کرانے لایا تھا اور اس دوران اس کی بیوی بھی اپنی ماں اور اہل خانہ کی دیگر خواتین کے بازار آئی ہوئی تھیں۔ بیوی نے شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ دیکھا تو آپے سے باہر ہوگئی۔بیوی اور اس کے ہمراہ چند خواتین نے شوہر کی خوب درگت بنائی اور جب اس کی گرل فرینڈ بچانے آئی تو خواتین نے اسے بھی مارا پٹا۔ اس دوران دکاندار خواتین کو دکان سے باہر جاکر لڑائی کرنے کا کہتا رہا۔
اس شخص کی بیوی نے پولیس میں بھی شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ شوہر اور بیوی کے درمیان ناچاقی ہے اور بیوی ناراض ہوکر اپنی ماں کے گھر رہ رہی ہے۔