بڑی خبر، معروف برطانوی ریپر اور سنگر ڈچ ویلی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے

لندن:معروف برطانوی ریپر اور سنگر ڈچ ویلی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو میں ڈچ ویلی کو عالم دین کے ساتھ کھڑے کلمہ شہادت پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈچ ویلی نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بذریعہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی تصدیق کی۔


خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈچ ویلی کے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی تھیں جن کے بارے میں انہوں نے کبھی تصدیق نہیں کی تھی۔