امریکہ میں منکی پاکس سے اب تک کتنی اموات ہو چکی ہیں،ہوش اڑانے والے اعدادو شمار سامنے آ گئے

واشنگٹن:امر یکہ میں منکی پاکس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ، تعداد 7 ہزار ہوگئی. منکی پاکس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کیسز کی تعداد 7 ہزار تک جا پہنچی ہے۔واشنگٹن، نیویارک اور جارجیا میں منکی پاکس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ نے بیماری کے سبب ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے اطلاق سے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے ہنگامی امداد جاری کی جاسکے گی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلتی منکی پاکس کی وبا کو روکنا چیلنج بن گیا ہے اور منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا شاید اب ممکن نہیں رہا۔